اوباما کے لیے امریکیوں کو بھی ہمنوا بنانے میں دشواریوں کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-08

اوباما کے لیے امریکیوں کو بھی ہمنوا بنانے میں دشواریوں کا سامنا

صدر بارک اوباما ، جی 20 اجلاس میں شام کے خلاف تادیبی فوجی کارروائی سے متعلق تائید حاصل کرنے میں ناکام رہے تاہم اندرون ملک بھی حمایت یافتگی میں انہیں دشوار تر حالات پیش ہوں گے ۔ مختلف اطلاعات کے مطابق اگر بشار الاسد حکومت کے خلاف ڈیمو کریٹس کے غلبہ والے سینٹ میں انہیں فوجی کاروائی کی حمایت حاصل ہوجائے تو بھی اپوزیشن ایک مضبوط دیوار کی طرح ان کی راہ میں حائل ہے جسے گرانا ان کے لیے انتہائی دشورا ہوگا ۔ ایوان میں ایک مضبوط دیوار کی طرح ان کی راہ میں حائل ہے جسے گرانا ان کے لیے انتہائی دشوار ہوگا ۔ ایوان میں ریپبلکن ڈیموکریٹس کی جانب سے شک و شبہ کا اظہار یقینی ہے ۔ ریپبلیکن کے زیر کنٹرول ایوان کے اسپیکر جان بوئیں نے کل اس اطلاع کا خیر مقدم کیا کی صدر منگل کو قومی خطاب کریں گے تاکہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے عوامی تائید حاصل ہوسکے ۔ بوئیز خود بھی اس مسئلہ کے حوالہ سے اوباما کے حامی ہیں ۔ سی این ان نے جان بوئیز کے اعلی نائب ہاوزمیجارٹی قائد ایرک کینٹر بھی صدرکے حامیوں میں شامل ہیں اور ارکان کو متفرق مواد نظر ثانی کی ترغیب دے رہے ہیں انتظامیہ عہدیداروں نے بتایا کہ ایسی سرگرمیوں سے پتہ چلتا ہے کہ شام کے خلاف فوجی کاروائی ممکن ہے ، جبکہ بوئیز کے ترجمان برینڈن بک نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ موجودہ حالات میں صرف صدر ہی عوام کو یہ ترغیب دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں کہ بشارالاسد کے خلاف تادیبی کارروائی ضروری ہے تاکہ ان پر واضح ہو کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول اور عالمی اصول و ضوابط کے سراسر خلاف ورزی ہے ۔ سی این این کی جانب سے اکٹھا کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ریپبلیکن ارکان پارلیمنٹ اکثر اپنے قائدین کو نظر انداز کرتے رہے ہیں اور کاروائی کی تائید میں ووٹنگ معطل ہوئی ہے ۔

Against the Wishes of Most Americans, Democrats and Republicans May Give Obama His War

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں