کیمیکل حملہ پر امریکہ خاموش نہیں رہ سکتا - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-08

کیمیکل حملہ پر امریکہ خاموش نہیں رہ سکتا - اوباما

شا م کی حکومت کے خلاف " محدود" فوجی حملہ کی پر زور وکالت کرتے ہوئے صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا کہ جنگ زدہ ملک سے جو مناظر سامنے آ رہے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے امریکہ آنکھ بند کر کے نہیں رہ سکتا ۔ اوباما نے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ شام میں ہم جو مناظر دیکھ رہے ہیں ، ان کو دیکھتے ہوئے ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ وہاں جیسا کیمیائی اسلحہ حملہ کیا گیا ہم اسے نظر انداز نہیں کرسکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے کانگریس کے ارکان سے متحدہ ہوکراس پر امن دنیا کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا جس میں ہم جینا چاہتے ہیں ۔ اس دنیا کے لیے جس میں ہم اپنے بچوں اور مستقبل کو چھوڑنا چاہتے ہیں ۔ شام کی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کے اپنے منصوبہ کی تفصیل بتاتے ہوئے اوباما نے کہا کہ وہاں زمینی فوج نہیں جائے گی ، جو بھی کاروائی ہوگی ، وہ محدود ہوگی اس کا دائرہ اور وقت ، دونوں متعین اور محدود ہوں گے ۔ اس شام کی حکومت کو مستقبل میں اپنے ہی عوام کے خلاف گیس حملہ سے روکنا اور اس کی جنگ کی صلاحیت کو کم کرنا ہے ۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ شام پر جو حملہ ہوگا ، وہ ایک اور عراق اور افغانستان جیسا نہیں ہوگا ۔ جنگ کی تجویز کے لیے اوباما نے کانگریس سے منظوری چاہی اور امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اس مسئلہ پر آئندہ ہفتہ بحث اور رائے دہی متوقع ہے ۔ کیمیائی اسلحہ کا حوالہ دیتے ہوئے اوباما نے اپنے خطاب میں سے 21ویں صدی کا بدترین کیمیائی اسلحہ کا حملہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف انسانیت پر راست حملہ ہے بلکہ ہماری قومی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی 98 فیصد حکومتوں نے کیمیائی اسلحہ سے نہ صرف غیر انسانی انداز میں عام شہری ہلاک ہوجاتے اور بڑے پیمانے پر تباہی مچتی ہے بلکہ یہ اسلحہ دہشت گرد گروپوں کے ہاتھ میں پہونچ سکتا ہے جو ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ اوباما نے کہا کہان ہی وجوہات کی بناء پر وہ شام کی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کو ضروری سمجھتے ہیں ۔

US: Chemical attacks make Syria top security risk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں