سیما ۔ آندھرا میں بند سے عام زندگی بری طرح متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-25

سیما ۔ آندھرا میں بند سے عام زندگی بری طرح متاثر

آندھراپردیش کی تقسیم کے خلاف ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے تمام 13اضلاع میں آج بند منایاگیا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سسٹم ٹھپ رہا اور عام زندگی متاثر رہی۔ احتجاجیوں نے تمام اہم مقامات پر قومی اور ریاستی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھی جس کی وجہ سے ان 13اضلاع میں عام زندگی بری طرح متاثر رہی۔ ان دونوں علاقوں میں رضاکارانہ طورپر بند منایاگیا۔ تمام تجارتی ادارے، خانگی اور سرکاری تعلیمی ادارے، بینکس اور پٹرول بنکس آج بندرہے۔ کئی مقامات پر تھیٹروں میں 2 شو منسوخ کردیئے گئے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین کی قیادت میں ریاست کی تقسیم کی مخالفت کرنے والے کارکنوں کی بڑی تعداد نے چینائی۔ کولکتہ قومی شاہراہ 5اور مچھلی پٹنم۔ پونے قومی شاہراہ9پر راستہ روکو احتجاج کیا۔ نندی گاما، جگیاپیٹ اور ہنومان جنکشن پر بھی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جس کی وجہ سے سڑکوں کی دونوں جانب کئی کیلومیٹر تک سینکڑوں گاڑیاں رک گئیں۔ راستہ روکواحتجاج کے بعد بھی ان گاڑیوں کوآگے بڑھانے کیلئے تقریباً4گھنٹے درکار ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ کسی بھی علاقہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں13اگست سے ہی ڈپوز میں رکی ہوئی ہیں کیونکہ اس محکمہ کے ملازمین اور ورکرس بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں۔ بند کے پیش نظر سیما۔ آندھرا علاقہ میں سیکوریٹی کے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے ۔

Bandh total in Seemandhra 13 districts, hits normal life

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں