مظفر نگرفسادات - تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-25

مظفر نگرفسادات - تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل

حکومتِ اترپردیش نے آج مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا اعلان کیاہے۔ ان فسادات میں49افراد ہلاک اور تقریباً50ہزار بے گھر ہوگئے ہیں۔ ایس پی سطح کے ایک عہدیدار ایس آئی ٹی کی قیادت کریں گے۔ ریاستی ڈی جی پی دیوراج ناگر جنہوں نے آج مغربی اترپردیش کے اس ٹاؤن کا دورہ کیا، اس بات کا اعتراف کیاکہ پولیس کی جانب سے کوتاہی ہوئی ہے۔ ڈی جی پی نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ بعض فساد متاثرہ علاقوں میں پولیس موثر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کو سختی برتنی چاہئے تھی اور ایسے واقعات سے نمٹنے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔ ڈی جی پی نے کہاکہ انتظامیہ نے پہلے ہی بدترین متاثرہ علاقوں میں14پولیس چوکیاں قائم کردی ہیں۔جملہ47مواضعات میں چوکیاں قائم کی جائیں گی تاکہ متاثرین کا اعتماد حاصل کیاجاسکے۔ ضلع انتظامیہ نے فرقہ وارانہ فساد سے متاثرہ علاقوں میں کم ازکم 33پولیس آؤٹ پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ہرپولیس آؤٹ پوسٹ میں ایک سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل، 6 کانسٹیبل اور نیم فوجی فورس کی ایک پلاٹوں تعینات کی جائے گی۔ ڈی جی پی نے بتایاکہ سسولی(بی کے یو ہیڈکوارٹر) ، بھوراقلعہ، بھوراخورد، ہدولی،مدبار، گھرینوباد، شیکھرپور،بھاجو،چونسا، محمدپور اور دیگر علقوں میں پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

Muzaffarnagar riots: UP govt forms SIT, toll mounts to 49

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں