05/ستمبر حیدرآباد پریس نوٹ
جناب سید ناظم الدین(ریٹائرڈ لکچرر) صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب چیرمین ریلوے ریکروٹمنٹ سیل سکندرآباد کی جانب سے ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد میں ٹریک مین، ہیلپرIIاور اسسٹنٹ پوائنٹس مین کی2801جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ ان جائیدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ان میں ٹریک مین کی1979جائیدادیں، ہیلپرIIکی 440اور اسسٹنٹ پوائنٹس مین کی382جائیدادیں ہیں۔ اس پوسٹ کیلئے تعلیمی قابلیت 10کلاس پاس ؍آئی ٹی آئی یا اس کے مماثل قابلیت رکھنا چاہئے۔ امیدواروں کی عمر یکم جنوری 2014ء کو 18اور33سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ درخواست فارم کی فیس 100روپیئے کا ڈی ڈی ؍ چالان کو ایس بی آئی کے کسی بھی برانچ میں داخل کرنا ہوگا۔ لیکن اقلیتی طبقات(مسلمان، کرسچین، بدھسٹ اور پارسی) سے تعلق رکنے والے امیدواروں کو فیس سے مستثنیٰ قرار دیاگیاہے۔ درخواست فارم کو ویب سائٹ کے ذریعہ حاصل کرناہوگا۔ تکمیل شدہ درخواست فارم ضروری سرٹیفکیٹس کے ساتھ 30ستمبر تک آفس میں رکھے ہوئے باکس میں ڈالنا چاہئے یا آرڈنیری پوسٹ کے ذریعہ روانہ کرنا ہوگا۔ تفصیلات ویب سائٹwww.scr.indianrailways.gov.inپر دستیاب ہیں۔ Appointments at south central railway
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں