ممبئی میں 5 منزلہ عمارت منہدم - 13 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-28

ممبئی میں 5 منزلہ عمارت منہدم - 13 ہلاک

5-Storey-Building-Collapses-In-Mumbai
ممبئی میں ایک رہایشی 5منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں کم ازکم 13افراد ہلاک اور19دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ مڑگاؤں میں آج صبح پیش آیا۔ بلدی عہدیداروں نے بتایاکہ اب تک6افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی افراد اندیشہ ہے کہ ملبہ کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بچاؤ کاروائی جاری ہے چار مہلوکین کی شناخت دیوجی چاؤڑا، جمنا چاؤڑا، انیل چاؤڑا اور سنتوش کی حیثیت سے کی گئی۔ زخمیوں کو سرکاری جے جے ہاسپٹل اور لائر ہاسپٹل میں شریک کردیاگیا۔ حادثہ کے بعد عمارت کے مکینوں کے رشتہ دار بڑی تعداد میں وہاں جمع ہوگئے، اس موقع پر افراتفری کا عالم دیکھنے میں آیا جبکہ لوگ اپنے عزیز و اقارب کی تلاش میں تھے۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوان نے متعلقہ محکمہ بشمول بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کو امدادی کام جنگی خطوط پر انجام دینے کا حکم دیا۔ چوان نے پرنسپال سکریٹری اشیش کمار سنگھ کے بمشول اعلیٰ عہدیداروں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ یہ افسوسناک واقعہ ہے، امدادی کام اولین ترجیح کی حیثیت سے انجام دیاجاناچاہئے۔ متاثرین کو درکار مددفی الفور پہنچائی جائے۔ بی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر راجیو جلونہ نے چیف منسٹر کو بتایاکہ یہ عمارت1990ء میں تعمیر کی گئی جس میں کم ازکم 21خاندان رہتے تھے۔ اس دوران چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان نے آج رات جے جے ہاسپٹل کا دورہ کیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ عمارت کے انہدام کیلئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ شیوسینا کے صدر ادھوٹھاکرے نے بھی ہاسپٹل میں زخمیوں سے ملاقات کی۔

13 killed after five-storey building collapses in Mumbai, several others are feared trapped under the debris

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں