اترپردیش - 13 بڑے شہروں کی پانچ عوامی خدمات جلد ہی آن لائن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-08

اترپردیش - 13 بڑے شہروں کی پانچ عوامی خدمات جلد ہی آن لائن

uttar pradesh map
ریاست اترپردیش کے 13 بڑے شہروں کی پانچ اہم عوامی خدمات کو ریاستی حکومت جلد ہی آن لائن کرنے جا رہی ہے۔
ای-گورننس کے تحت دو سال سے زیادہ کی مشقت کے بعد دارالحکومت لکھنؤ سمیت سبھی میونسپل کارپوریشن میں نافذ ہونے جا رہے اس بندوبست کا آغاز 15/اگست کو وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے کرانے کی تیاری جاری ہے۔
نیا بندوبست آنے کے بعد پیدائش و موت کا سرٹیفیکٹ ، پراپرٹی ٹیکس اور عوامی شکایات کا تصفیہ ، تعمیری کاموں کے ٹنڈر اور دہرے اکاؤنٹ سسٹم کا کام بھی آن لائن شروع ہو جائے گا۔
دارالحکومت لکھنؤ کے علاوہ کانپور ، الہ آباد ، وارانسی ، مرادآباد ، علی گڈھ ، آگرہ ، بریلی ، غازی آباد ، میرٹھ ، سہارنپور اور جھانسی میں پانچ اہم عوامی خدمات کے آن لائن ہونے کے بعد پرانے بندوبست کے تحت ان خدمات کا مینول کام پوری طرح روک دیا جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں