ترنمول کانگریس کی دہشتگرد سیاست جمہوریت کے لیے خطرہ - یچوری
برسراقتدار ترنمول کانگریس پر بائیں بازو کی پارٹیوں کے خلاف مغربی بنگال کے پنچایت انتخابات کے دوران بےلگام تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے سی۔پی۔آئی۔ایم کے قائد سیتارام یچوری نے آج کہا کہ ایسی دہشت گرد سیاست جمہوری نظام کی اہمیت کو کم کرتی ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی دہشت گرد سیاست عوام کو ان کے بنیادی جمہوری حق سے محروم کر دیتی ہے جو قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ وہ سی پی آئی ایم کی دہلی کمیٹی کے ارکان سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ پنچایت انتخابات کے دوران 24 سی پی آئی ایم کارکن قتل کیے گئے اور دیگر 100 اراکین شدید طور پر زخمی کر دئے گئے۔
Trinamool's politics of terror dangerous for democracy: Yechury

گفتگو میں شامل ہوں