7/اگست حیدرآباد سیاست نیوز
ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد احمداللہ نے عیدگاہ میر عالم پہنچ کر عیدالفطر کے لیے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدرنشین وقف بورڈ مولانا خسرو پاشا ، سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود احمد ندیم کے علاوہ محکمہ آبرسانی ، محکمہ بلدیہ ، محکمہ برقی اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیدار بھی تھے۔ ان عہدیداروں نے نماز عیدالفطر کے لیے کیے جانے والے اپنے متعلقہ محکمہ جات کے انتظامات سے واقف کرایا۔
واضح رہے کہ شہر حیدرآباد کی اس سب سے بڑی عیدگاہ میں لاکھوں فرزندان اسلام نماز عید ادا کرتے ہیں۔ صدرنشین وقف بورڈ نے بتایا کہ عیدگاہ میں صبح 10 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ مولانا عبداللہ قریشی الازہری امامت کریں گے۔ مولانا سیف اللہ اور مولانا جعفر پاشا کا خطاب ہوگا۔
ڈی۔سی۔پی ساؤتھ زون ترون جوشی نے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح پولیس سخت بندوست کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی۔
Eidgah Miralam Eid arrangements
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں