مذہبی جلوس پر سنگباری - لکھنؤ میں کشیدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-01

مذہبی جلوس پر سنگباری - لکھنؤ میں کشیدگی

لکھنؤ کے قدیم شہر میں آج کشیدگی پھیل گئی جبکہ دو گروہوں کے ارکان میں خشت باری ہوئی اور آتشزنی کے واقعات پیش آئے جبکہ قدیم شہر لکھنؤ سے ایک مذہبی جلوس گزر رہا تھا ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا جبکہ حضرت علی رضی کی شہادت کے سلسلہ میں ماتمی جلوس نکالا گیا تھا جو پرانے شہر سے گزر رہا تھا ۔ جلوس میں شیعہ طبقہ کے ارکان کی اکثریت تھی ۔ بازار قالا کے علاقہ میں بھدیوا ٹیلیفون اکسچینجس کے قریب جلوس پہنچنے پر چند افراد نے سنگباری شروع کردی جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی ۔ صورتحال بے قابو ہوگئی کیونکہ برہم نوجوانوں نے جوابی سنگباری شروع کردی تھی ۔ چند دکانوں کو نذرآتش کردیا اور لب سڑک کھڑی ہوئی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔ سینئر عہدیدار موقع واردات پر پہنچے اور صورتحال پر قابو پالیا جو ہنوز کشیدہ بتائی گئی ہے ۔ شیعہ پرسنل بورڈ کے رکن یاسوب عباس نے خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں