سیما آندھرا وزرا کو تشکیل تلنگانہ کی کاروائی شروع نہ ہونے کا یقین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-01

سیما آندھرا وزرا کو تشکیل تلنگانہ کی کاروائی شروع نہ ہونے کا یقین

سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزرا جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر ریاست کی تقسیم کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو وہ تمام اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں گے ، آج ٹال مٹول کا رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال کچھ نہیں ہوا ہے ، وہ کل دوبارہ ایک اجلاس منعقد کر کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہیں ہنوز یہ امید ہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کا عمل شروع نہیں کیا جائے گا۔ استعفوں سے متعلق سوال پر ریاستی وزراء ٹی جی وینکیٹیش ، ایک پرتاب ریڈی ، گھنٹا سرینواس اور دوسروں نے ٹالنے کی کوشش کی اور کہا کہ ہم نے اپنے استعفیٰ پہلے ہی روانہ کر دیا ہے۔
اس دوران ریاستی وزیر دیہی ترقیات ڈی مانیکیادرا پرساد اور وزیر افزائش مویشیاں پی وشواروپ نے کہا ہے کہ استعفیٰ مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ مانیکیا درا پرساد نے یہاں تک کہہ دیا کہ مستعفی ہونے کی کسی کو ضرورت نہیں ہے کیونکہ کانگریس ہائی کمان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں