31/جولائی دبئی پی۔ٹی۔آئی
دبئی کے حکمران نے مقدس ماہ رمضان کے دوران شروع کردہ انسانیت نواز مہم کے تحت 25 ممالک بشمول ہندوستان میں 3 ملین نادر بچوں میں کپڑے تقسیم کئے ہیں ۔ شیخ محمد بن راشدال مکتوم نے یہ مہم 11 جولائی کو شروع کی تاکہ دنیا بھر میں ایک ملین ضرورت مند بچوں کا تن ڈھانکا جاسکے ۔ تاہم استفادہ کنندگان کی جملہ تعداد تین ملین تک پہنچ گئی ، جو منصوبہ کی تعداد سے 3 گنا زیادہ ہے ۔ یہ مہم دو شنبہ (19 رمضان) کو اختتام پذیر ہوئی جب یو اے ای نے اپنے بانی حکمران مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی برسی منائی ۔ شیخ محمد کے عطیہ کے حصول کنندگان کی تعداد ابتدائی منصوبہ کی تعداد 1.5 ملین سے بڑھا کر 3 ملین کردی گئی۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں