مسلمانوں کے لیے مجالس مقامی میں تحفظات کا مطالبہ - رحمٰن خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-08

مسلمانوں کے لیے مجالس مقامی میں تحفظات کا مطالبہ - رحمٰن خان

K rahman khan
وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے منتخبہ اداروں میں مسلمانوں کی نمائندگی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے آج مطالبہ کیا کہ مجالس مقامی میں اقلیتوں کیلئے نشستیں محفوظ کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا احساس ہے کہ درج فہرست اقوام و قبائل کے طرز پر اسمبلی اور پارلیمنٹ میں ان کیلئے نشستیں مختص کی جانی چاہئیں۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو بہت اچھا ہوگا لیکن اس موقع پر میں اس کی وکالت نہیں کرتا۔ مجلس مقامی کی سطح پر تحفظات دئیے جاسکتے ہیں اور یہاں سے ابتداء کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ راجیہ سبھا میں بھی مناسب نمائندگی حاصل نہیں ہے۔ نمائندگی تمام طبقات کی جانب سے ہونی چاہئے وگرنہ یہ جمہوریت نہیں ہوگی۔ وزیر موصوف نے کہاکہ مسلمانوں کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا جارہا ہے اور ان کے مطالبات کو مذہب کے نقطہ نظر سے دیکھا جارہاہے۔ آپ پسماندہ طبقات، درج فہرست اقوام کو تحفظات کے فوائد دیتے ہیں لیکن اگراسی پیمانہ پر مسلمانوں کا مطالبہ کریں تو آپ کہتے ہیں کہ مذہبی بنیادوں پر ایسا نہیں کیا جاسکتا۔ آپ ایسا کیسا کس طرح کرسکتے ہیں جبکہ یکے بعد دیگرے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی حالت درج فہرست اقوام سے بدتر ہے۔ رحمن خان کے مطابق مسلمانوں کے ساتھ سماجی و معاشی پسماندہ طبقہ جیسا سلوک کیاجانا چاہئے اور دیگر پسماندہ طبقات درج فہرست اقوام کی طرح انہیں بھی مماثل فوائد فراہم کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ بیشتر نشستیں جہاں مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی ہے درج فہرست اقوام کیلئے مختص ہیں۔ جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں وہاں درج فہرست اقوام کے عوام کی تعداد بھی قابل لحاظ ہے۔

Khan for reservation of seats for Muslims in local bodies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں