امریکہ کی 18 سالہ طالبہ - تاریخ کی کمترین عمر والی بیرسٹر
امریکہ کی 18 سالہ طالبہ برطانیہ میں وکالت کا امتحان پاس کر کے تاریخ کی کمر عمر ترین بیرسٹر بن گئی ہے۔ برطانیہ میں بار کا امتحان پاس کرنے والوں کی اوسط عمر 27 سال ہوتی ہے جبکہ گیبریال نے 18 سال ہی میں مکمل کر لیا۔
غیر معمولی ذہانت کی حامل گیبریال ٹرن کوئسٹ [Gabrielle Turnquest] کا یہ پہلا کارنامہ نہیں ہے ، اس سے قبل اس امریکی طالبہ نے محض 16 سال کی عمر میں سائیکالوجی میں گریجویشن کی تکمیل کر لی تھی جو کہ خود ایک ریکارڈ ہے۔ اب گیبریال وکالت کی اہل ہو گئی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ مزید پڑھنے کی خواہش رکھتی ہیں اور فیشن انڈسٹری کی قانونی ماہر کے طور پر اپنا کیرئیر بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

American 18-year-old becomes youngest-ever barrister

گفتگو میں شامل ہوں