سونیا گاندھی کی صحت بہتر - ہسپتال سے ڈسچارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-28

سونیا گاندھی کی صحت بہتر - ہسپتال سے ڈسچارج

Sonia Gandhi discharged from AIIMS
صدر کانگریس سونیا گاندھی کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور وہ گھر پر آرام کر رہی ہیں۔ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے دو ہی گھنٹے بعد مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد نے یہ بات بتائی۔ 66 سالہ سونیا گاندھی کو کل رات لوک سبھا ایوان میں غذائی طمانیت بل پر بحث کے دوران طبیعت مضمحل ہونے کی شکایت پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (AIIMS) میں شریک کروایا گیا تھا۔
غلام نبی آزاد نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے سونیا جی کی حالت میں "کوئی غیر معمولی بات" نہیں دیکھی۔ ان کے اعضائے رئیسہ "بالکل ٹھیک طور پر" کام کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ڈاکٹروں نے ان کی حالت پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا اور آج علی الصبح انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
قبل ازیں ایمس میں صدر کانگریس کے شریک ہونے کے بعد وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور متعدد کانگریسی قائدین بشمول وزیر اعلیٰ دہلی شیلا دکشت نے ہسپتال پہنچ کر ان کی مزاج پرسی کی۔ کانگریسی رہنما جناردھن دیویدی نے ہسپتال پر جمع ہجوم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ بعض دوائیں جو سونیا گاندھی نے استعمال کی تھیں ، وہ ان کے مزاج کے موافق نہیں تھیں۔"

Sonia Gandhi leaves hospital after health scare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں