کرنسی مارکٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپئے کی حالت نہایت خستہ ہو گئی ہے۔ آج روپیہ 66.075 تک گر گیا۔ دوسری طرف امریکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیے کے ایک بار پھر 65 سے نیچے گرنے کے درمیان وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج کہا کہ ہندوستانی کرنسی کی شرح مزید نیچے ہو گئی ہے مگر امید ہے کہ یہ دوبارہ اپنی سطح حاصل کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ روپیہ اپنے اصلی سطح سے بہت نیچے گر چکا ہے۔ اس کی شرح زیادہ ہی گھٹ گئی ہے۔ ہمیں تحمل برقرار رکھنا ہوگا اور ہر ضروری قدم اٹھانے ہوں گے۔
واضح رہے کہ لوگ سبھا میں غذائی سلامتی بل کی منظوری اور حکومت کے سبسیڈی بوجھ کے بڑھنے کے خدشہ کے دباؤ میں آ کر آج ڈالر کے سامنے روپیہ بری طرح ٹوٹ گیا ہے۔ مارکیٹ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فوڈ سیکوریٹی بل قانون کے لاگو ہونے سے مالیاتی خسارہ مزید بڑھے گا جبکہ سرمایہ کاری کا ماحول پہلے سے ہی برباد ہے۔
India considering currency swaps with other countries
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں