فوڈ سیکوریٹی بل کے لیے مطلوبہ رقم فراہم - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-28

فوڈ سیکوریٹی بل کے لیے مطلوبہ رقم فراہم - چدمبرم

P Chidambaram
خوراک کی مسلسل فراہمی کا بل یعنی فوڈ سیکوریٹی بل کل لوک سبھا میں منظور کیے جانے کے بعد آج وزیر خزانہ پی۔چدمبرم نے کہا کہ حکومت نے اس بل کے نفاذ کے لیے تمام مطلوبہ رقم فراہم کر دی ہے۔ وزیر خزانہ نے اس سوال پر کہ ملک کے پاس اس بل کے حقیقی نفاذ کے لیے کیا مطلوبہ رقم موجود ہے؟ کہا کہ یہ بل ریاستوں میں نافذ کیا گیا ہے اور انہیں بھی رقم فراہم کر دی جائے گی۔ وزیر موصوف نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس بل کے لیے رقم فراہم کرنے کے بعد بھی ہماری معاشی حدود غیر متاثر رہیں گی۔
وزیر خزانہ پی۔چدمبرم نے موجودہ اقتصادی بحران سے نجات پانے اور ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مزید اصلاحات ، کم سے کم پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ کھلی معیشت کی وکالت کرتے ہوئے 10 اقدامات کا اعلان کیا۔ ضابطہ 193 کے تحت ملک کی موجودہ صورتحال پر آج لوک سبھا میں ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر چدمبرم نے معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے 10 نکات بتائے جن میں مالیاتی خسارہ کو کنٹرول کرنا ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو کم کرنا ، غیرملکی کرنسی کے ذخیرہ کو بڑھانا ، سرمایہ کاری میں اضافہ ، پبلک سیکٹر کے کارخانوں میں سرمایہ کاری پر موثر عمل درآمد ، پبلک سیکٹر کے بنکوں میں زیادہ پونجی کی سرمایہ کاری ، اچھے مانسون سے بھرپور فائدہ اٹھانا ، پروڈکشن کے شعبہ کو فروغ دینا ، ایکسپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا اور کوئلہ اور لوہا کی کان کنی کے معاملے میں رکاوٹوں کو دور کرنا شامل ہیں۔

Food Security programme will not impact fiscal deficit: P Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں