چارہ اسکام - لالو پرساد کی درخواست پر سپریم کورٹ کے احکام محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-07

چارہ اسکام - لالو پرساد کی درخواست پر سپریم کورٹ کے احکام محفوظ

سپریم کورٹ نے آج آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی درخواست پر اپنے احکام محفوظ کردئیے جس میں ان کے خلاف چارہ اسکام مقدمہ کی سماعت کررہے جھارکھنڈ کے ٹرائیل عدالت کے جج کا تبادلہ کرنے کی گذارش کی گئی تھی۔ چیف جسٹس پی سداشیوم کی زیر صدارت بنچ جس نے 9 جولائی کو اس کیس میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے عبوری حکم التواء جاری کیا تھا اور جھارکھنڈ حکومت اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کی تھی، آج اپنے احکام محفوظ کردئیے۔ سینئر وکیل شانتی بھوشن نے جو جنتادل یو قائد راجیو رنجن کی جانب سے پیش ہوئے، آر جے ڈی سربراہ کی درخواست کی سخت مخالفت کی اور کہاکہ اگر مقدمہ کے اختتام پر جج کا تبادلہ کیا جاتا ہے تو یہ انصاف کے ساتھ مذاق ہوگا۔ بھوشن نے کہاکہ اگر جج کا تبادلہ کیا جاتا ہے تو سارے ملک کو ایک غلط تاثر ملے گا۔ انہوں نے آرجے ڈی سربراہ کی درخواست پر سوال اٹھائے جس کے ذریعہ 2011ء سے اس مقدمہ کی سماعت کررہے جج کے تبادلہ کی گذارش کی گئی ہے۔

Supreme Court reserves order on Lalu's plea in fodder scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں