اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے احیا کے لیے وہائٹ ہاؤس کا تعاون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-03

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے احیا کے لیے وہائٹ ہاؤس کا تعاون

صدر امریک بارک اوباما نے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو اور صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس کو دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات کے احیاء کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیلئے وائٹ ہاوس مدعو کیا۔ وائٹ ہاوس کے ذرائع کے بموجب صدر امریکہ بارک اوباما نے ایک بار پھر توثیق کردی ہے کہ امریکی موقف دونوں فریقین کی مساوی تائید کرنا ہے تاکہ وہ دو مملکتی بنیاد پر پائیدار اور منصفانہ امن حاصل کرسکے۔ صدر امریکہ نے کہاکہ امریکی فلسطینی اتھاریٹی کے ساتھ اس مقصد کیلئے گہری شراکت داری کے ساتھ کام میں مصروف رہے گا۔ سمجھا جاتا ہے کہ صدر امریکہ بارک اوباما نے امن مذاکرات کے احیاء کی اہمیت پر زور دیا کہ اور کہا ہے کہ اس سمت میں تنازعہ کے دونوں فریقین کو بہت کچھ کرنا ہے۔ امریکہ دونوں فریقین کی امن مذاکرات کے احیاء کی کوشش پر بھرپور تائید کرے گا۔ صدر اوباما نے نیتن یاہو اور محمود عباس کی دونوں کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کے احیاء کا قطعی موقف اختیار کریں۔ اور امن مذاکرات کو فیصلہ کن مراحل تک پہنچائیں۔ دونوں قائدین امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے سے اتفاق کرچکے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل دیگر علاقائی مسائل پر بھی باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری چند ہی دن قبل مشرق وسطی کا حال ہی میں دورہ کرچکے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل دیگر علاقائی مسائل پر بھی باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری چند ہی دن قبل مشرق وسطی کا حال ہی میں دورہ کرچکے ہیں اور تل ابیب اور مغربی کنارے کے کئی چکر کاٹ چکے ہیں جس کے دوران انہوں نے ہر ممکن کوشش کی تھی کہ وزیراعظم اسرائیل نیتن یاہو اور صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس کو امن مذاکرات کے احاےء پر آمادہ کرسکیں۔ آخر کار اردن کے شاہ عبداﷲ اور جان کیری کی مشترکہ کوششوں کے نتیجہ میں اسرائیل اور فلسطینی اتھاریٹی دونوں امن مذاکرات کے احیاء پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ یہ امن مذاکرات دو سال قبل اس وقت معطل ہوگئے تھے جب کہ فلسطینی اتھاریٹی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینی مقبوضہ سرزمین پر اسرائیل نوآبادیات کا قیام روک دے تاکہ امن مذاکرات میں اہم روکاٹ دور ہوسکے لیکن وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو نے نوآبادیات کا قیام ترک کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر برہم صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس نے امن مذاکرات معطل کردئیے تھے۔

Israel, Palestinians to engage in sustained peace talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں