آسام میں تازہ تشدد کے بعد فوج کا فلیگ مارچ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-03

آسام میں تازہ تشدد کے بعد فوج کا فلیگ مارچ

ایک ہوم گارڈ کو دارجلنگ میں آج نذر آتش کردیا گیا اور غیر معینہ مدت کے بند کے اعلان کے پیش نظر آتشزنی کے واقعات کی دارجلنگ ہلز کے مختلف علاقوں سے اطلاع ملی۔ مغربی بنگال کے علاقہ داراجلنگ میں تلنگانہ کے خطوط میں علیحدہ ریاست گورکھالینڈکے مطالبہ پر پر تشدد احتجاج جاری ہے۔ ہوم گارڈ کو پر کریاتھانگ میں نامعلوم افراد نے زندہ جلادیا۔ محکمہ جنگلات کے ایک بنگلہ کو بھی پھونک دیا گیا۔ مونکو کے علاقہ میں ایک لاری اور ایس یو وی گاڑی کو آگ لگادی گئی۔ جی جے ایم کے جنرل سکریٹری روشن گیری نے دہلی روانگی سے قبل ایک پریس کانفرن میں الزام عائد کیاکہ آتشزنی کے واقعات کے وہ ذمہ داری نہیں ہے۔ دارجلنگ ہلز میں یہ واقعات اپوزیشن کی کارستانی ہے۔ ایس پی کنال اگروال نے کہاکہ سی آر پی ایف کی ایک کمپنی کل ہی پہنچ چکی ہے اور کل مزید 4 کمپنیاں ہلز پہنچنے والی ہے۔ سی آر پی ایف کے علاوہ آئی آر ایف پی دو بٹالین، انسداد فسادات پولیس کی 5 بٹالین اور آر پی ایف کی 7 بٹالین پہلے ہی سے تعینات ہے۔ عوام غیر معینہ مدت کے پیش نظر ترکاریوں اور اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ کررہے ہیں۔ چاول جو 2400 تا2600 روپئے فی کنٹل تھا 3200 روپئے میں فروخت ہورہا ہے۔ کیروسین عدم دستیاب ہے۔ ڈیفو اور کوکھرا جھار سے موصولہ اطلاع کے بموجب گڑ بڑ زدہ آنگ لانگ ضلع میں فوج نے آج فلیگ مارچ کیا جبکہ تشدد کے تازہ واقعات پھوٹ پڑے۔ ٹرین خدمات بھی معطل ہوگئیں محکمہ ریلوئے نے کئی ٹرین خدمات منسوخ کردی ہے۔ کئی نسلی تنظیمیں تلنگانہ کے خطوط پر علیحدہ ریاست کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرچکی ہے۔ شہری انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے جس نے آج دوپہر کئی تشدد زدہ اور مخدوش علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ نیم فوجی فورسیز کی مزید 2کمپنیاں ضلع میں تعینات کی گئی ہے جہاں ضلع میں مسلسل تیسرے دن بھی پرتشدد واقعات پیش آرہے ہیں۔ کانگریس اور یوپی اے کی جانب سے ملک کی 29 ویں ریاست کی حیثیت سے تلنگانہ تشکیل دینے کے اعلان پر آسام میں بھی علیحدہ ریاست کیلئے احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ ریاستی سطح پر 12 گھنٹے طویل ریل مقاطعہ کے اعلان کے بعد مختلف بوڈو تنظیمیوں نے علیحدہ بوڈو لینڈ کے مطالبہ میں شدت پیدا کردی ہے۔ برہم احتجاجیوں نے 6 کیلو میٹر طویل ریلوے پٹریاں ڈیفو۔ لمڈنگ سیکش میں اکھاڑ دی ہیں جس کی وجہہ سے بالائی اور زیریں آسام کے درمیان ٹرین خدمات مفلوج ہوگئی ہیں۔ کربی آنگ لانگ خود احتیار کونسل کی ایک بس اور پی ڈبلیو ڈی کے ایک انسپکشن بنگلے کو برہم ہجوم نے املال فیرا علاقہ میں نذر آتش کردیا۔ احتجاجیوں نے ہورا اور گھاٹ کے علاقہ میں کانگریس پارٹی کے دفتر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ قبل ازیں وہ ننگ پنگ کے علاقہ میں برقی کے دفتر اور ہینڈ لوم اینڈ ٹکسٹائلس محکموں کے دفاتر کو ہمریم کے علاقوں میں نذر آتش کرچکے ہیں۔

Fresh violence rocks Karbi Anglong in Assam, Army flag march

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں