اردو میں نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-03

اردو میں نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ

Narendra Modi twitter account in urdu
بی جے پی کی انتخابی مہم کمیٹی کے چیرمین نریندر مودی نے ملک گیر سطح پر عوامی رابطہ کے مقصد سے اردو کے علاوہ دیگر تمام بڑی علاقائی زبانوں میں اپنا ٹوئیٹر اکاونٹ قائم کیا ہے۔ اس طرح اب نریندر مودی کے ٹوئیٹر اکاونٹس انگریزی، ہندی اور اردو کے علاوہ کنڑا، مراٹھی، ملیالم، اوڑیہ، ٹامل اور بنگلہ میں بھی قائم ہوچکے ہیں۔ اردو ٹوئیٹر اکاونٹ پر نریندر مودی نے 9 ٹوئیٹس کئے اور 152 افراد ان کے رابطہ مے آئے ہیں۔ مراٹھی اکاونٹ پر 421 افراد ان کے رابطہ میں آئے ہیں۔ نریندر مودی، اترپردیش اور مہاراشٹرا جیسی کلیدی ریاستوں میں عوام تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بی جے پی کمیونکیشن سیل کے ایک رکن نے کہاکہ اترپردیش میں اردو بولنے والوں کی کثیر تعدادہے اور ہم علاقائی زبانوں کے ذریعہ بھی عوام تک رسائی حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "مودی کے ٹوئیٹس اب ملک کی تمام بڑی زبانوں میں دستیاب رہیں گے اور بیک وقت تمام زبانوں میں تبصرے جاری کئے جائیں گے۔ سوشیل میڈیا کے مؤثر استعمال کیلئے مودی کو کافی شہرت حاصل ہے اور ملک بھر میں ان کے آن لائن مداحوں کی کثیر تعداد ہے۔ مسٹر نریندر مودی کے انگریزی ٹوئیٹر اکاونٹس پر ان کے 2,691 ٹوئیٹس اور 20,04,650 مداح ہیں۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ مسٹر مودی کے ویب سائٹ سنسکرت اور ہندی میں بھی ہیں۔

Modi's twitter accounts in regional languages including Urdu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں