جمعۃ الوداع کے موقع پر سرینگر میں تصادم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-03

جمعۃ الوداع کے موقع پر سرینگر میں تصادم

جمعۃ الوداع کے موقع پر آج نماز کی ادائیگی کے فوری بعد سری نگر میں احتجاج پھوٹ پڑے۔ کئی افراد زخمی ہوگئے جن میں چند سکیورٹی ارکان بھی شامل ہیں۔ تاریخی جامع مسجد اور دیگر مساجد میں نماز جمعہ ختم ہوتے ہی نوجوان، سڑکوں پر نکل آئے اور علیحدگی پسندانہ نعرے لگانے لگے۔ صدرنشین اعتدال پسند حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کیا۔ مظاہرہ کے بعد، میر واعظ اپنی قیامگاہ چلے گئے۔ جلوسیوں نے نوہٹہ چوک کی طرف مارچ کیا۔ سکیورٹی فورسس اور پولیس نے انہیں روکا۔ مظاہرین نے سنگباری کی، سکیورٹی فورسس نے بھی جوابی سنگباری کی۔

Clashes in Srinagar after last Friday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں