اکاؤنٹس کا آن لائن مشاہدہ کے لیے ای پی ایف او کا اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-29

اکاؤنٹس کا آن لائن مشاہدہ کے لیے ای پی ایف او کا اقدام

EPFO-online-facility-view-updated-accounts
ریٹائرمنٹ فنڈ کا انتظام کرنے والے ای پی ایف او اپنے زائد از 5 کروڑ سبسکرائبر کے لیے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے فوری بعد بروقت اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ آن لائن اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی سہولت کو متعارف کرانے کے لیے تیار ہے ۔ فی الحال ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف) ستمبر تک مالی سال کے دوران سالانہ پی ایف اکاؤنٹ کے سلپ جو کہ اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرے گا ۔ نئی سہولت کے ساتھ سبسکرائبرس آن لائن اپنے اکاؤنٹ کا مشاہدہ کر سکتے ہیں اور ساتھ میں ریکارڈس رکھنے کے لیے پرنٹ آؤٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ای پی ایف او نے وزیر محنت سسرام اولا کے دفتر سے خواہش کی ہے کہ وہ اس خدمت کو متعارف کرانے کے لیے مہلت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت مانسون سیشن کے بعد فراہم کی جائے گی ۔
موجودہ طریقہ کار کے مطابق ای پی ایف او سال میں ایک مرتبہ سبسکرائبرس پی ایف سلپ فراہم کرتا ہے ۔ سال 2012 ۔ 13 کے لیے ای پی ایف او 30 ستمبر 2013 تک سبسکرائبر کو سلپ فراہم کرےگا ۔

EPFO to launch online facility to view updated accounts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں