6/اگست گوہاٹی پی۔ٹی۔آئی
زیریں آسام میں آج مسلسل دوسرے دن معمولات زندگی مفلوج رہے کیونکہ بوڈو لینڈ، کامتا پور اور کربی آنگلانگ نام کی تین علیحدہ ریاستیں تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آسام میں آج مسلسل دوسرے دن بھی بند منایا جارہا ہے۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے مرکز کے اتفاق کے بعد ان مطالبات پر آسام میں بند جاری ہے۔ بوڈو طلبہ یونین نے 48 گھنٹے یونائٹیڈ پیپلز ڈیموکریٹک فورم نے 15 گھنٹے اور کوچ راج بونگشی طلبہ یونین نے 31 گھنٹے کے بند کا اعلان کیا ہے جس کی وجہہ سے زیریں آسام کے تمام اضلاع میں زندگی جمود کا شکار ہوگئی ہے۔ تاہم عیدالفطر کے پیش نظر بند میں وقفہ دیا جارہاہے اور عید کے دوسرے دن سے بند کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ آج ٹرین خدمات متاثر نہیں ہوئی۔ ریلوے کے ترجمان نے کہاکہ کوئی بھی ٹرین نہ تو منسوخ کی گئی اور نہ کسی ٹرین کا وقت تبدیل کیا گیا۔Lower Assam paralysed by bandhs for second day
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں