7/اگست اسلام آباد پی۔ٹی۔آئی
پاکستان نے آج نئی دہلی میں واقع اس کے ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کے پس منظر میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے مشن اور ارکان عملہ کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعجاز چودھری نے بتایاکہ ہم نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن اور پاکستان ہاوز کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا ہے اور کہاکہ یہ حکومت ہند کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نئی دہلی میں پاکستانی نمائندوں کی سلامتی اور ان کے تحفظ پر زوردیاگیا۔ چودھری نے کہاکہ نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن اور پاکستان ہاوز کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور پاکستان کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ ایک اور پاکستانی عہدیدار نے بتایاکہ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرگوپال باگلے کو اس واقعہ کے بارے میں زبانی توجہ دلائی گئی۔ لائن آف کنٹرول پر گذشتہ دو دن کے دوران پیش آئے واقعات کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوگیا جس میں 5ہندوستانی سپاہی ہلاک اور 2پاکستانی سپاہی زخمی ہوگئے۔ آج دوپہر یوتھ کانگریس کے کئی ورکرس نے پاکستانی ہائی کمیشن واقع نئی دہلی کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ پولیس نے تقریباً 75 احتجاجیوں بشمول 9 خواتین کو حراست میں لے لیا اور ان کی بعد میں رہائی عمل میں آئی۔Pakistan summons Indian diplomat over protests outside Delhi mission
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں