مذہبی مقامات کے لیے سی۔آئی۔ایس۔ایف سیکوریٹی حکومت کے زیرغور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-11

مذہبی مقامات کے لیے سی۔آئی۔ایس۔ایف سیکوریٹی حکومت کے زیرغور

مرکزی حکومت مذہبی مقامات جیسے بودھ گیا کے حفاظتی انتظامات سی آئی ایس ایف کے حوالہ کرنے کی تجویز پر غور کرے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج اس کا تیقن دیا۔ بودھ گیا کا دورہ کرنے کے بعد صدر کانگریس سونیا گاندھی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شنڈے نے کہاکہ شرڈی سائی بابا مندر اور جامع مسجد دہلی کیلئے بھی سی آئی ایس ایف کے حفاظتی انتظامات کی درخواستیں موجود ہیں۔ ہم ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بالواسطہ طورپر کہا کہ تمام مذہبی مقامات کیلئے مطالبوں کی تکمیل بہت مشکل ہے۔ کئی مذہبی مقامات مخدوش ہیں۔ شنڈے اور سونیا گاندھی کو بودھ گیا کے مندر کی انتظامی کمیٹی کے رکن سکریٹری این ڈورجی نے تفصیلات سے واقف کروایا۔ دونوں قائدین نے مہا بودھی مندر میں پوجا کی اور موم بتیاں بھی جلائیں۔ قبل ازیں عوام کے ایک گروپ نے صدر کانگریس اور مرکزی وزیر داخلہ کے دورہ کے خلاف مہابودھی مندر کے پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وہ دھماکوں کے 3دن بعد دورہ کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ سونیا گاندھی اور دیگر قائدین نے ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں بم دھماکوں سے زخمی 2راہت زیرعلاج ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ اور صدر کانگریس نے بعدازاں ریاستی معتمد داخلہ انیل گوسوامی کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں سی آئی ایس ایف کے اسپیشل ڈی جی ارون چڈھا، این آئی اے کے ڈائرکٹر جنرل این آر واسن، بہار کے ڈائرکٹر جنرل پولیس ابھیا نندے اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے نمائندے برجیندر پرساد یادو جو ریاستی وزیر برقی توانائی و امور مقننہ ہیں شریک تھے۔

Centre to examine issue of CISF security for religious places: HM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں