خانگی شعبہ ریسرچ میں عظیم تر رول ادا کرے - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-11

خانگی شعبہ ریسرچ میں عظیم تر رول ادا کرے - صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ دیگر ممالک کے مقابل ہندوستان میں تحقیقی و ترقی پر بہت کم رقم خرچ کی جاتی ہے، آج خانگی شعبہ سے کہاکہ وہ اختراعات کو فروغ دینے میں عظیم تر رول ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری گھریلو مجموعی پیداوار کے فیصد کی اصطلاح میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر خرچ کی جانے والی رقم بہت کم ہے۔ ہم اپنی مجموعی گھریلو پیداوار کا صرف 0.9 فیصد حصہ خرچ کرتے ہیں جو کہ چین، برطانیہ حتی کہ اسرائیل سے بھی بہت کم ہے۔ ہمیں تحقیقی شعبہ میں اپنے مصارف میں اضافہ کرنا چاہئے تاکہ بڑے پیمانے پر اختراعات کی جاسکیں۔ صدر جمہوریہ نے کہاکہ خانگی شعبہ، ریسرچ پر خرچ کی جانے والی مجموعی رقم کا صرف ایک چوتھائی حصہ ادا کرتا ہے۔ انہوں نے صنعتوں سے کہاکہ وہ اس شعبہ میں اپنے مصارف کو اس سطح تک پہنچائیں جو جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا میں پائی جاتی ہے۔

Private sector should contribute more to research: Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں