ہندوستانی مصنوی سیارہ انساٹ-3D کی کامیاب پرواز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-27

ہندوستانی مصنوی سیارہ انساٹ-3D کی کامیاب پرواز

insat-3D launched
ہندوستان کا دوسرا مخصوص موسمیاتی مصنوعی سیارہ انساٹ۔3D کو آج کامیابی سے یوروپی راکٹ کے ذریعہ خلائی مرکز کور وفرنچ گیانا سے خلاء میں کامیابی سے روانہ کردیا گیا۔ اس مصنوعی سیارہ سے ہندوستان کی موسم کی پیش قیاسی، آفت سماوی کے انتباہ اور تلاش و بچاؤ خدمات کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ مصنوعی سیارہ ایک بیضوی کرہ ارض کی مداری گردش سے ہم آہنگ قابل منتقلی مدار میں نصب کردیا گیا ہے۔ فرانسیسی تجارتی خلائی نقل و حمل کمپنی ایرین اسپیس کے ایرین۔ 5راکٹ کے ذریعہ خلائی مرکز سے پرواز کے 32 منٹ 48 سکنڈ بعد اسے اس کے مدار میں نصب کردیا گیا۔ یہ مصنوعی سیارہ ایرین۔5 راکٹ کے ذریعہ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 1:24 بجے شب خلاء میں روانہ کیا گیا۔ یہ ہندوستان کی مسلسل 56ویں کامیاب مہم ہے۔ ایرین۔ 5راکٹ کے ذریعہ یوروپ کا سب سے بڑا مواصلاتی مصنوعی سیارہ الفا سیٹ بھی خلاء میں روانہ کیا گیاتھا۔ انساٹ۔3D ترقی یافتہ پے لوڈس بشمول ترقی یافتہ تصویریں لینے کا نظام اپنے ساتھ منتقل کرے گا۔ اس کے ذریعہ موسم پر نگرانی رکھنے کی ایک نئی جہت کا اضافہ ہوجائے گا۔ نئے ترقی یافتہ ماحولیاتی صوفی نظام کے ذریعہ یہ عمودی درجہ حرارت، رطوبت اور متحدہ اوزون کی سطح کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ اوزون کرۂ ارض کے فضائی کرہ کے اوپر قائم ہے۔ بنگلور میں قائم ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) نے اعلان کیا کہ کرناٹک کے شہر ہاسن میں اس کی ماسٹر کنٹرول فسیلیٹی انساٹ۔3D کا کنٹرول اس کے مدارس میں نصب کئے جانے کے فوری بعد سنبھال لے گی۔ ابتدائی صحت کی جانچ انساٹ۔3D کے تمام ذیلی نظاموں کے ذریعہ کی گئی ہے اور مصنوعی سیارہ بالکل درست اور اطمینان بخش حالت میں ہے۔ قبل ازیں انساٹ ۔3D کا شمسی پیانل خود کار طورپر مصنوعی سیارہ سے علیحدہ کرتے ہوئے راکٹ ایرین ۔5کے ذریعہ مدار میں نصب کردیا گیا تھا۔ آئندہ دنوں میں مداری گردش کے ساتھ ساتھ انساٹ۔3Dمصنوعی سیاروں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے حرکیاتی نظام کو 36ہزار کیلو میٹر بلند جغرافی۔ منجمد مدار میں تبدیل کردے گا۔ اس کے بعد منصوبہ کے مطابق آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتہ میں اس کے موسمیاتی آلات کارکرد ہوجائیں گے۔ اسرو کے صدرنشین کے رادھا کرشنن نے خلائی سیارہ کی خلاء میں روانگی کے چند منٹ بعد کہا کہ ہندوستان انساٹ۔3D کو بہترین کارکردگی کا منتظر ہے۔

Advanced weather satellite INSAT-3D successfully launched

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں