عشرت جہاں کے خلاف بی۔جے۔پی کی بدکلامی کے خلاف خواتین کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-07

عشرت جہاں کے خلاف بی۔جے۔پی کی بدکلامی کے خلاف خواتین کا احتجاج

بی جے پی کی ترجمان میناکشی لیکھا نے عشرت جہاں کے خلاف ایک ٹی وی چینل کے مباحثہ کے دوران فحش کلامی کی تھی۔ اس کے خلاف ملک بھر کی ممتاز 15خواتین نے جو صحافی اور پروفیسر ہیں شدید احتجاج کیا ہے اور میناکشی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خواتین نے کہاکہ عشرت جہاں کے قاتلوں کیلئے اب قانون کا شکنجہ مضبوط ہوگیا ہے۔ ایسے عالم میں بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ میناکشی لیکھی آپے سے باہر ہو گئیں اور انہوں نے عشرت کے تعلق سے بدکلامی شروع کرد۔ی ایک ایسی لڑکی پر جو اس دنیا میں نہیں ہے بدکرداری کا الزام عائد کرنا یہ بی جے پی کی بدکرداری کا ثبوت ہے۔ ٹائمز نو ٹی وی چینل پر بحث کے دوران بی جے پی کی خاتون ترجمان نے ان ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا کہ ایک ایسی لڑکی جو ناشنا سا مردوں کے ساتھ سفر کررہی ہو وہ کس قسم کی لڑکی تھی اس واقعہ سے ثابت ہوتاہے، لہذا عشرت کے دہشت گرد ہونے کا یہ بھی ایک ٹھوس ثبوت ہے۔ میناکشی کی اس زہر افشانی کے خلاف 117 خاتون ماہرین تعلیم، سماجی کارکن، صحافی، ادیب اور فلمسازوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میناکشی لیکھی کی فحش کلامی سے خود ان کا کردار کس طرح کا ہے یہ بات ثابت ہوگئی ہے۔ بی جے پی کس قدر فرقہ پرست، تعصب پرست اور مسلم دشمن ہے، میناکشی نے اپنی زہر افشانی سے ثابت کردیا ہے۔ اس خاتون کو اپنی نسوانی حیثیت کا بھی ذرہ برابر شعور نہیں ہے۔ اس کو کسی بھی قسم کے اخلاق و اصول کا پاس و لحاظ نہیں رکھا کہ ایک فوت شدہ لڑکی کے تعلق سے کس قسم کی زبان استعمال کی جائے۔ کیا وہ یہ کہنا چاہتی ہے کہ ملک بھر میں روزگار کی تلاش میں آزادانہ سفر کرنے والی لڑکیاں اور خواتین بدکردار ہوتی ہیں، کیا انہیں دہشت گرد قراردیا جاسکتاہے، کیا اس بنیاد پر ان کا انکاونٹر کیا جائے۔ میناکشی نے عشرت جہاں کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے خود اپنی بدکرداری کا ثبوت دیا ہے۔ قومی خواتین کمیشن کی سربراہ کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ اس مکتوب پر سینکڑوں خواتین نے دستخط کئے ہیں۔

Women demand apology from BJP spokesperson for “sexist slandering” of deceased Ishrat Jahan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں