لاہور میں دھماکہ - 2 ہلاک درجنوں زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-07

لاہور میں دھماکہ - 2 ہلاک درجنوں زخمی

شہر کے پرانی انارکلی میں واقع فوڈ اسٹریٹ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک 6سالہ بچی سمیت 2ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد فوڈ مارکٹ میں موجود تھی۔ لاہور کے سی سی پی او چودھری شفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایاہے کہ دھماکے میں 6 سالہ بچی سمیت2افراد مارے گئے ہیں۔ جبکہ 35افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ ایک تھیلی میں کرسیوں کے قریب رکھا تھا۔ جس کاوزن 5سے 6کلو تھا۔ دھماکہ کے وقت فوڈ اسٹریٹ میں کافی رش تھا۔ ویک اینڈ کی وجہہ سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔ خبر کے مطابق دھماکہ سے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدوں نے خدشہ طاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Lahore: 2 dead, dozens injured in Old Anarkali blast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں