پنچایت انتخابات سپریم کورٹ فیصلہ - سرکاری دفاتر کے کام متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-30

پنچایت انتخابات سپریم کورٹ فیصلہ - سرکاری دفاتر کے کام متاثر

پنچایت الیکشن اگر وقت پر ہوا ہوتا تو یہ اب تک ختم ہوچکا ہوتا اور اب تک اضلاع میں سبھادی پتی کا انتخاب بھی ہوچکا ہوتا مگر صرف ریاسی حکومت کی من مانی اور انا کی لڑائی کی وجہ سے نہ صرف پنچایت انتخابات کی تاریخ میں توسیع ہوئی بلکہ ریاست کے عوام کو طرح طرح کی دشواریوں سے بھی گزرنا پڑا۔ بنگال کے عوام کا انتظار ابھی ختم ہونے والا تھا کہ جمعہ کو سپریم کورٹ نے جو فیصلہ سنایا اس سے بنگال کے عوام کو کافی تکلیف ہوئی کیونکہ اب پنچایت الیکشن 2جولائی کے بجائے 11جولائی سے شروع ہوگا اور 25 جولائی کو ختم ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 28 کو ہوگی۔ اس طرح سے پورا جولائی ماہ پنچایت الیکشن کی نذر ہوجائے گا۔ جبکہ جولائی 11سے ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے اور پورے ماہ رمضان میں الیکشن ہونے سے مسلم فرقہ کے لوگوں کو شدید دشواریاں درپیش آئیں گی مگر اس سے ترنمول حکمراں جماعت کو کچھ لینا ہے اور نہ ہی الیکشن کمیش نوک اس سے کچھ لینا دینا ہے۔ اس لئے تو تمام فریقین ماہ جولائی میں پنچایت الیکشن سے کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ ریاستی حکومت بھی سپریم کورٹ کے فیصلہ سے خوش ہے اور الیکشن کمیشن خوش کیسے نہ رہے کیونکہ اس کا تو خواب پورا ہوگیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے کمیشن کے سارے خواب پورے کردئیے۔ الیکشن 5مراحل میں کرانے کے اور دوسری مانگ مرکزی فورس کے ذریعہ الیکشن کرانے کا مگر ماہ رمضان میں الیکشن کرانے سے اضلاع کے مسلم ووٹرس کو اور ان کے گھر والوں کو شدید دشواریوں سے گذرنا پڑے گا، جس سے حکومت فی الحال بے خبر ہے۔ ایک تو الیکشن کا جس دن سے نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اسی دن سے سرکاری کام کاج بند ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ سے ریاست کے عوام کو طرح طرح کی دشواریوں سے گذرنا پڑرہا ہے۔ اتنا ہی نہیں ہر طرح کا سرکاری کام بند ہونے سے لوگوں کی روز مرہ کی زندگی میں بھی بری طرح سے اثر ڈال دیا ہے۔ ان سب کو جانتے ہوئے بھی سپریم کورٹ نے جو فیصلہ سنایا جس سے لوگوں کو پریشانیاں مزید بڑھ گئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں