آندھرا پردیش پبلک سروس کمیشن - راست تقررات حد عمر میں 2 سال کا اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-30

آندھرا پردیش پبلک سروس کمیشن - راست تقررات حد عمر میں 2 سال کا اضافہ

ریاستی حکومت نے آج ایک جی او ایم ایس نمبر518 مورخہ 29 جون 2013ء جاری کرتے ہوئے ریاست میں رکروٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف زمروں کے عہدوں کیلئے راست تقررات کے اعلان کردہ عہدوں کیلئے عمر کی حد میں موجودہ34سال سے 2سال کی چھوٹ دیتے ہوئے اسے 36سال کردیا ہے۔ نتیجہ کے طورپر آندھراپردیش اسٹیٹ اینڈ سب آرڈینیٹ سروس رولس 1966 کے مقررہ رول 12کے عمر کی بالائی حد میں ایڈہاک رول کے ذریعہ 2سال کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس قانون کے کا یونیفارم خدمات پولیس، ایکسائز، فائر پریزن اور فارسٹ ڈپارٹمنٹس کے عہدوں پر راست تقررات کیلئے اطلاق نہیں ہوگا، جس کیلئے اسٹیٹ سب آرڈینیٹ سروس رولس کیلئے مقررہ جسمانی معیارات مقرر ہے راست تقررات کیلئے اطلاق نہیں ہوگا۔ یہاں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ ریاستی حکومت ریاست میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس میں تیزی لانے کی کارروائی آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن اور دیگر رکروٹنگ ایجنسیوں کو ہدایت دے دی گئی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں