P. Sathasivam to be New Chief Justice of India
سپریم کورٹ کے جج پی ساتھا سیوم ہندوستان کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔ موجودہ چیف جسٹس التمش کبیر کی معیاد ختم ہورہی ہے۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے پی ساتھا سیوم کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ 64 سالہ ساتھا سیوم جنوری 1996ء میں مدراس ہائی کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے نامزد کئے گئے تھے۔ 2007ء میں پنجاب ہائی کورٹ میں ان کا تبادلہ ہوا۔ 21 اگست 2007ء کو سپریم کورٹ میں ان کا تقرر عمل میں آیا۔ وہ ملک کے 40ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ 26اپریل 2014ء میں معیاد ختم ہوگی۔ چیف جسٹس التمش کبیر 18جولائی کو عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ گذشتہ سال 29 ستمبر کو ان کا تقرر عمل میں آیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں