عشرت جہاں کیس - سی۔بی۔آئی کو دوسری چارج شیٹ کیلیے وقت درکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-24

عشرت جہاں کیس - سی۔بی۔آئی کو دوسری چارج شیٹ کیلیے وقت درکار

نئی دہلی۔
سی بی آئی، عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کیس میں دوسری چارج شیٹ پیش کرنے کیلئے عدالت سے مزید وقت طلب کرے گی۔ سازشی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایاکہ انٹلی جنس بیورو کے خصوصی ڈائرکٹر راجندر کمار اور دیگر اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے رول کی مزید تحقیقاتی کی جانی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ابھی تک راجندر کمار پر یہی موقف ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ سی بی آئی عہدیداروں کا کہنا ہے اگر راجندر کمار کے خلاف ٹھوس شواہد پائے گئے تو ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ اس کے لئے حکومت کی اجازت ضروری نہیں۔ راجندر کمار 31 جولائی کو عہدہ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ انہوں نے انکاونٹر کے اس کیس میں اہم رول ادا کیا ہے۔

احمد آباد۔
عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کیس کے 4 معطل ملزمین، پولیس عہدیداروں نے خصوصی عدالت میں بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات، چارج شیٹ سے غائب ہیں۔ اس کیس میں معطل آئی پی ایس عہدیدار جی ایس سنگھل، ڈی ایس پی جے جے پارمر، ڈی ایس پی ترون بروٹ اور کمانڈو اناجو چودھری کو شامل ہیں۔ انہیں آج عدالت میں نے سی بی آئی کو چارج شیٹ کے اصل نقول پیش کرنے کی ہدایت دی۔

Ishrat case: CBI may seek more time in filing 2nd chargesheet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں