سزا کے خلاف سنجے دت کی درخواست نظرثانی سپریم کورٹ میں مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-24

سزا کے خلاف سنجے دت کی درخواست نظرثانی سپریم کورٹ میں مسترد

سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکار سنجے کی اس اپیل کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے 5برس کی سزا کے فیصلے پر نطر ثانی کی درخواست کی تھی۔ سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سپریم کورٹ نے 5برس قید کی سزا سنائی تھی جو وہ پونے کی یرواڈا جیل میں کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک خاص درخواست داخل کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے لیکن سپریم کورٹ نے اسے مسترد کردیا۔ اب اس کیس میں سنجے دت کیلئے تمام طرح کی عدالتی چارہ جوئی کے راستے بند ہوچکے ہیں اور آخری راستہ ریاستی گورنر کی معافی کا بچا ہواہے۔ سنجے دت کو غیر قانونی طورپر بندوق اور پستول خریدنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، جس میں سے 18 ماہ کی قید وہ پہلے ہی کاٹ چکے تھے اور پونے کی یرواڈا جیل میں بھی انہیں 2ماہ سے زیادہ کا وقت ہوچکا ہے۔ سنجے دت نے ان حملہ آوروں سے غیر قانونی طورپر ہتھیار خریدے تھے، جنہوں نے ممبئی میں 1993ء میں دھماکے کئے تھے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں 257 افراد ہلاک ، جبکہ 713 زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام سے بری کردیا گیا تھا، لیکن غیرقانونی طورپر اسلحہ رکھنے کے جرم میں وہ قصور وار پائے گئے۔ ٹاڈا کی عدالت نے سنجے دت کو غیر قانونی طورپر ہتھیار رکھنے کا مجرم پایا تھا اور 6سال کی سزا سنائی تھی، جسے سپریم کورٹ نے کم کرکے 5سال کردیاتھا۔

Supreme Court dismisses Sanjay Dutt's review petition against his conviction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں