مغربی بنگال میں پہلے مرحلہ کے پنچایتی انتخابات کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-12

مغربی بنگال میں پہلے مرحلہ کے پنچایتی انتخابات کا آغاز

پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کا سحت سکیورٹی انتظامات میں آج آغاز عمل میں آیااور نکسل متاثرہ3اضلاع میں پلونگ بوتھس کے باہر رائے دہندوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ریاست میں حکمراں ترنمول کانگریس کی جانب سے دھمکانے اور دہشت زدہ کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ پہلے 2گھنٹوں کے دوران بنکورہ کی 10203 نشستوں کیلئے 12.94 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق کا استعمال کیا۔ مغربی مدنا پور میں 13.56 اور پرولیا میں 10.44 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق کا استعمال کیا۔ نظم و ضبط کی برقراری کیلئے ہیلی کاپٹروں سے نظر رکھی جارہی ہے جبکہ 15ہزار نیم فوجی جوان اور ریاستی پولیس کے 35 ہزار جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ گرام پنچایت کی 8273، پنچایت سمیتی کی 1799 اور ضلع پریشد کی 151 نشستوں کیلئے 25,749 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس پٹی کو جواب پرامن ہے، وسیع جنگلاتی علاقہ کے سبب جنگل محل کہا جاتا ہے جہاں گذشتہ کئی برسوں سے نکسلائٹس سرگرم ہیں۔ اسی دوران موصولہ پی ٹی آئی کی اطلاع کے مطابق ضلع مغربی مدنا پور میں ترنمول کانگریس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں 11افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ٹی ایم سی کا ایک گرام پنچایت امیدوار بھی شامل ہے۔

West Bengal panchayat polls: Voting for first phase begins amid tight security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں