11/جولائی واشنگٹن پی۔ٹی۔آئی
امریکی وزیر دفاع اور پنٹگان کے سربراہ چک ہیگل نے انتباہ دیا کہ اگر امریکی قانون ساز 2014 کے فوجی مصارف کو گھٹانے کی کوشش سے باز نہیں آئیں گے تو امریکی فوج کی لڑاکا صلاحیت اور تیاری ختم ہوجائے گی اورامریکہ کی قومی سلامتی خطرہ میں پڑ جائے گی۔ امریکہ کے 2014 کے دفاعی موازنہ میں 52 بلین ڈالر کم کردئیے جانے کا امکان ہے۔ مالی سال یکم اکتوبر 2014 سے شروع ہوگا۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے سنیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے صدرنشین کے نام سخت الفاظ پر مشتمل مکتوب روانہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر فوجی مصارف میں 52 بلین ڈالر کی کمی کی جائے تو امریکی فوج کی لڑاکا صلاحیت گھٹ جائے گی اور امریکہ کی سلاتی کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔ فوجی مصارف کو اس طرح بھاری طورپر کم کردینے کے نتیجہ میں امریکی سلامتی خطرہ میں پڑ جائے گی۔ اس خود بخود ہونے والی فوجی مصارف کی کمی امریکی فوج کی لڑاکا صلاحیت کم کردے گی۔ فوجی مصارف کو اس حد تک گھٹادینے سے امریکی فوج کی برتری ختم ہوجائے گی اور امریکہ نے جو قومی سلامتی کیلئے جو عہد پیماں کئے وہ خطرہ میں پڑ جائیں گے۔ فوجی مصارف میں خودبخود کمی کے عمل کو اگر فوری نہیں روکا گیا تو امریکہ کے وجود کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ پنٹگان اس وقت جاریہ سال 41ملین ڈالر کمی کو سہہ رہا ہے۔ جاریہ مالی سال 30ستمبر کو ختم ہوگا۔ جاریہ سال کے فوجی مصارف میں کمی کے نتیجہ میں تربیت کے پروگرام کو روک دیا گیا۔ سویلین ورک کو روک دیاگیا۔ فوجی مصارف میں کمی سے فوجی صلاحیت کو عصری بنانے کے کام میں رکاوٹ ہوجائے گی اور امریکہ کی تاریخی ٹکنالوجی برتری ختم ہوجائے گی۔ وزیر دفاع کے متکوب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنیٹ کے رکن مٹران ہوفے نے کہاکہ خود بخود ہونے والے فوجی مصارف میں کمی کے عمل کے بعد اس کے تباہ کن اثرات ملک کے دفاع پر پڑیں گے اس کے نتیجہ میں فوج اندر سے کھوکھلی ہوجائے گی۔Chuck Hagel warns Congress of drastic US defence cuts in 2014
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں