اترکھنڈ میں پھنسے 900 افراد کے تخلیے کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-02

اترکھنڈ میں پھنسے 900 افراد کے تخلیے کی کوشش

اتراکھنڈ کے چند علاقوں اور بدریناتھ میں پھنسے ہوئے تقریباً 900 افرادکے تخلیہ کی لمحہ آخر کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ عہدیدار ٹنوں وزنی ملبہ کے نیچے کیدار گھاٹی اور دیگر مقامات سے نعشیں برآمد کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں تاکہ ان کی آخری رسومات ادا کی جاسکیں۔ کئی مقامات بشمول دہرہ دون ناخوشگوار موسم کے باوجود آج صبح ضلع چمولی میں ہیلی کاپٹرس نے تقریباً 300 یاتریوں اور 600 مقامی شہریوں کو بدریناتھ مندر سے تخلیہ کرواکر جوش مٹھ منتقل کرنے کی کوشش کی۔ انہیں بلند مقام سے کافی کم بلند مقام پر منتقل کردیاگیا۔ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے بموجب اس سانحہ کے بعد تقریباً 3000 افرادلاپتہ ہوجانے کی اطلاع ملی ہے۔ متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فہرست کی جانچ کریں اور اندرون ایک ماہ اطلاع دیں کہ کیا کچھ افراد لاپتہ ہیں۔ اس کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیاجائے گا۔ آفات سماوی کے 16ویں دن صرف 36 نعشوں کی آخری رسومات ادا کی جاسکی۔ سیلاب سے متاثرہ کیدار ناتھ مندر کے علاقہ میں ان چتائیں پھونک دی گئی۔ جبکہ گذشتہ 2دن سے آخری رسومات ادا کرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ریاستی حکومت نے 200رکنی ٹیم جو طبی ماہرین، تربیت یافتہ ملازمین پولیس اور مجلس بلدیہ کے امدادی ارکان عملہ پر مشتمل ہے وادی کو روانہ کردی ہے تاکہ نعشیں برآمد کرنے اور ان کی آخری رسومات انجام دینے کی مشکل ہم سر کرسکیں۔ طبی ماہرین میں سے چند افراد کو کیدار ناتھ بھیجا گیا ہے تاکہ وہ نعشوں کے ڈی این اے حاصل کرسکے لیکن وہ بیمار ہوگۂے اور واپس آنے پر مجبور ہوگئے۔ پورے علاقہ میں نعشیں بکھری پڑی ہیں۔ فضاء بدبو سے بوجھل ہے اس لئے ملبہ کی صفائی کا کام مسلسل زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھا جاسکتا۔ باربار بارش ایک اور رکاوٹ ہے۔

Efforts on to evacuate 900 people in Uttarakhand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں