پشاور میں فوجی قافلہ بم کا نشانہ - 53 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-02

پشاور میں فوجی قافلہ بم کا نشانہ - 53 افراد ہلاک

شمالی مغربی پاکستان کے شہر پشاور میں فوجی قافلہ کو شنانہ بناکر دور افتادہ علاقہ میں ایک بم دھماکہ کیا گیا جس کی وجہہ سے کم ازکم 53 افراد بشمول 3بچے ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکہ ترقی یافتہ دھماکو آلہ سے کیا گیا تھا اور اس کا نشانہ فوجی قافلہ تھا جو خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے ضلع کوہاٹ جارہا تھا۔ عہدیداروں کے بموجب 40کیلو گرام دھماکو مادہ اس دھماکے کیلئے استعمال کیا گیا تھا جس سے 10 گاڑیاں اور کئی دکانیں تباہ ہوگئیں۔ پشاور کے ڈپٹی کمشنر جاوید مروات نے کہاکہ 24افراد ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں ان میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔ ہاسپٹل کے عہدیداروں کے بموجب یہ علاقہ جہاں بم دھماکہ ہوا گنجان آباد ہے۔ کئی لوگ قریبی دیہاتوں سے یہاں خریداری کیلئے بھی آتے ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف نے دھماکہ کی شدت سے مذمت کی ہے۔ دھماکہ سے زخمیوں کی تعداد 20 ہوجانے کی خبر روزنامہ "ڈان" نے شائع کی ہے۔ بڑا بیر پولیس اسٹیشن کے قریب جو پشاور کے مضافات میں ہے، دھماکہ سے 12سے زیادہ کاریں تباہ ہوگئیں۔ پاکستان کے قبائیلی علاقہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے تقریباً تمام بڑے شہر القاعدہ اور پاکستانی طالبان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے فوجی قافلوں پر حملوں کے واقعات کا وقفہ وقفہ سے نشانے بنتے رہتے ہیں۔

Bomb hits military convoy in Peshawar; 53 killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں