کرناٹک کامن انٹرنس ٹسٹ - شاہین ایجوکیشن سوسائٹی بیدر کے طلبا کی کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-02

کرناٹک کامن انٹرنس ٹسٹ - شاہین ایجوکیشن سوسائٹی بیدر کے طلبا کی کامیابی

شاہین ایجوکیشن سوساٹئی بیدر کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کرناٹک کامن انٹرنس ٹسٹ (KCET) کے ذریعہ مفت میڈیکل سیٹ حاصل کرنے والے 86طلباء کی کامیابی پر ان کو تہنیت پیش کی گئی ۔ شاہین ایجوکیشن سوساٹئی نے کامیابی کی ایک مثال پیش کی ہے۔ اس سال میڈیکل انٹرنس امتحان میں 86 طلبہ کامیاب ہوئے جو کہ پوری ریاست کی سیٹوں کا 3.8فیصد ہے۔ یہ ادارہ تعلیمی اور سماجی یکجہتی کی زندہ مثال ہے جہاں 40فیصد طلباء غیر مسلم ہیں اور اس ادارے میں غیر مسلم ٹیچروں کی بھی اچھی خاصی تعداد ہے۔ یہ ادارہ دینی تعلیم یافتہ بچوں کو جدید تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار کررہا ہے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر نے اپنے خطاب میں تعلیمی اداروں بیدر میں 5 فیصد طلبہ نے میڈیکل اور انجینئرنگ رینک حاصل کیا ہے۔ جبکہ ریاستی سطح کے 3.8 فیصد صرف شاہین ادارہ سے متعلق ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے 200 سرکاری اسکول اورامدادی اسکول کے طلباء کو سی ای ٹی تربیت دینے کی بات کہی اور اس ضمن میں تمام اداروں سے تعاون لیا جائے گا۔ انہوں نے رینک لاچکے طلباء سے کہاکہ یہ رینک زندگی کیلئے سب کچھ نہیں ہے۔ آئندہ 5سال مزید سخت محنت کے بعد ہی منزل ملے گی۔ جناب عبدالسبحان ( لندن ریٹرن) نے اپنی تقریر میں بتایاکہ شاہین ادارہ جات بیدر نے شروع سے ہی تعلیم کے علاوہ ثقافتی، سیاسی اور سماجی مقصد کے پیش نظر ادارہ کا آغاز کیا تھا۔ ہم چاہتے تھے کہ سماجی تبدیلی ہماری کوششوں سے آئے۔ انہوں نے طلباء کو آواز دی کہ وہ اپنے اندر کی ناکامیوں کو فراموش کرکے اپنی خامیوں کو طاقت میں تبدیل کرنا سیکھیں۔ جناب ظفر آرکٹیکٹ بنگلور نے شاہین ادارہ جات بیدر کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آج انہیں یہ معلوم کرکے حیرت ہوئی کہ 34فیصد غیر مسلم طلباء وطالبات اس ادارے میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے عبدالقدیر کو توجہ دلائی کہ وہ میڈیا اکیڈیمی قائم کرتے ہوئے مصنف اور خبر نویس بھی پیدا کریں ان کی معاشرے کو سخت ضرورت ہے۔ بسوا کمار پاٹل صدر کلیان کرناٹک پرتشٹھان بیدر، کے علاوہ عبدالقدیر اور عبدالمنان سیٹھ صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے بھی خطاب کیا۔ عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج دینی اور عصری تعلیم کے امتزاج کے ذریعہ لڑکے اور لڑکیوں کا اسلامی ماحول میں اقامتی نظم کے ساتھ تعلیم دے رہے ہیں۔ 11 مختلف ریاستوں کے طلباء مستفید ہورہے ہیں، اس قسم کی کوششیں ملک بھر میں ہونی چاہئے۔ ہمارا تعاون رہے گا۔ اس موقع پر تمام طلباء کے علاوہ فیکلٹیز اور مہمانوں کی گلپوشی و شالپوشی کی گئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں