اترپردیش - 50 ہزار پولیس اہلکاروں کی تقرری کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-05

اترپردیش - 50 ہزار پولیس اہلکاروں کی تقرری کا منصوبہ

وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی صدارت میں آج یہاں منعقد کابینہ کی میٹنگ میں پولیس محکمہ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ کابینہ نے اترپردیش فائر سروس سب آرڈینیٹ افسران؍ ملازمین خدمات (دوسری ترمیم) اصول و ضوابط 2013 اترپردیش پرادیشک آرمڈ کانسٹیبولیری سب آرڈینیٹ افسر سروس رول 2008 میں تیسری ترمیم وغیرہ کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے سے پولیس محکمے میں 50ہزار سے زیادہ مختلف عہدوں پر جلد ہی نئی تعیناتیاں کی جائیں گی، جن کے اشتہارات جلد شائع کرائے جائیں گے۔ اترپردیش فائر سرویس سب آرڈینیٹ افسران؍ ملازمین سروس( دوسری ترمیم) اصول وضوابط ۔2013 کی ترمیم کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے نفاذ سے مختلف خالی عہدوں کو بھرنے میں درپیش عملی دشواریوں کے ازالہ اور پی اے سی نیز سول پولیس سروس کے مساوی عہدوں کے سروس رولس میں یکسانیت آجائے گی۔ اترپردیش پرادیشک آرمڈ کانسٹیبولیری افسران سروس رولس2008 میں تیسری ترمیم کو منظوری دی گئی۔ اس فیصلے سے پلاٹون کمانڈر کی رکی ہوئی سیدھی بھرتی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ پلاٹون کمانڈر سے کمپنی کمانڈر کے عہدوں پر 100فیصد سینیارٹی سے ترقی ہوں گی۔ اترپردیش پولیس کانسٹبل اور ہیڈ کانسٹبل سروس رولس (پانچویں ترمیم) 2013ء کو منظوری دی گئی ہے۔ نئی ترمیم کے بعد اب کانسٹبل سے ہیڈ کانسٹبل کے عہدے پر 100فیصد ترقیاتی جسمانی صلاحیت امتحان سمیت سینیارٹی کی بنیاد کی جائیں گی۔ اترپردیش سب انسپکٹر اور انسپکٹر (سول پولیس) سروس رولس 2008ء میں چھٹی ترمیم کو منظوری دی گئی ہے۔ کیونکہ مذکورہ سروس رولس میں کچھ گنجائش کی عمل آوری میں عملی دشواریاں پیدا ہونے کی وجہہ سے اصول و ضوابط میں پانچ ترامیم ہونے کے بعد بھی انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی نہیں ہوپائی تھی۔ نئی ترمیم کے بعد اب انسپکٹر کے 100فیصد عہدوں کو سینیارٹی کی بنیاد پر سب انسپکٹر کی ترقی سے سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کرکے پر کیا جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں