قومی غذائی تحفظ بل پر سیاست کی جا رہی ہے - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-05

قومی غذائی تحفظ بل پر سیاست کی جا رہی ہے - ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ قومی غذائی تحفظ بل کو لے کر سیاست ہورہی ہے۔ اپنے فیس بک پیج پر انہوں نے لکھا ہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس قومی غذائی تحفظ بل کو پاس کرانے کیلئے بلایا جائے گا۔ لوگوں کو کھانے کی حفاظت ضرور مہیا کرائی جانی چاہئے، لیکن جس طرح سے یو پی اے ٹو حکومت اس معاملہ کی سیاست کررہی ہے وہ غلط ہے۔ کھانے کے بدلے مجوزہ نقد منتقلی کا کوئی مطلب نہیں ہوگا، کیونکہ دور دراز علاقوں میں بینکاری کی سہولت دستیاب نہیں ہے اور انہی علاقوں میں غریب اور قبائلی رہتے ہیں۔ یہ وعدے اور کچھ نہیں بلکہ سیاسی دکھاوا ہے۔ ہم یہ زور دیتے رہے ہیں کہ بنیادی ڈھانچے، دکانوں کی سہولت وغیرہ کا پورا اقتصادی بوجھ حکومت کو برداشت کرنا چاہئے۔ ریاست کو الاٹ اجناس میں کسی کی بھی کمی کی تلافی مرکزی حکومت کو اضافی الاٹمنٹ دے کر کرنی چاہئے۔ ریاست کو عملاً اے جے سی بنانا چاہئے اور فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کی ذمہ داری ریاستوں پر چھوڑ دینی چاہئے۔ مکمل عمل کے بغیر کیا یوپی اے ٹو حکومت کیلئے مجوزہ فوڈ سکیورٹی بل جیسے اہم معاملے پر قانون میں جلد بازی دکھانا ٹھیک ہے، وہ بھی تب جب عام انتخابات سامنے ہے۔ وہ بھی ایسی حکومت کے ذریعے جس اکثریت ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے کے ہٹ جانے سے شکت میں ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں