ذہنی امراض کے علاج میں ٹمل ناڈوسر فہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-24

ذہنی امراض کے علاج میں ٹمل ناڈوسر فہرست

افراد اور قوم کی ترقی و نشو نما میں دماغی صحت کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں۔ اس سلسلہ کی ایک میٹنگ کا انعقاد ادھر دا رلحکومت چنئی میں عمل میں آ یا ۔ضلعی دماغی صحت پروگراموں کی ترقی پر ایک ورکشاب کے افتتاح کے مو قع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ افراد اور قوم کی ترقی و نشونما میں نفسیاتی و دماغی صحت کا بڑا دخل ہے ۔ سی سبرامنیم نفسیاتی علاج کے جملہ شعبوں کے پروگرام افسر نے یوں کہا کہ ٹمل ناڈوہی ایک ایسی منفرد ریاست ہے ، جہاں ہر ضلع میں ایک نفسیاتی سنٹر و معالج مہیا ہے۔ دوسری ریاستوں کے مقابلہ میں ٹمل ناڈو کے لئے یہ بڑی فخر کی بات ہے ۔ ڈاکٹر سبرامنیم نے اس بات کا خلاصہ کیا کہ کس طرح ٹمل ناڈو ذہنی بیماریوں کے علاج کے سلسلہ میں سر فہرست ہے۔ نیز انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ عنقریب را جاجی سر کاری اسپتال میں دس بستروں پر مشتمل نفسیاتی علاج وارڈ بھی شروع کیا جائیگا۔انہوں نے خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے بتا یا کہ ہمارے پروگرام کا شاندار باب اس وقت شروع ہو گا جب ایرواڈی میں سو بیڈوں پر مشتمل ذہنی علاج اسپتال شروع کیا جا ئیگا۔ جہاں روزآنہ سات ہزار آوٹ پیشنٹ بیماروں کا علاج کیا جائیگا۔ ایس ۔ پرنجودی ڈائیرکٹر، طبّی اور دیہی صحت نے مناسب علاج کی دستیابی اور بیماروں کا سماج کی جانب سے قبولیت کی ضرورت پر زور دیا ۔ ہمارے ملک میں فی ہزار آدمیوں میں 65 افرا دماغی و نفسیاتی تناؤ کا شکار بنتے جا رہے ہیں ۔ ہمیں چاہیے کہ ذہنی صحت کے سلسلہ میں لگے سماجی کلنگ کو دور کر نے کے لئے عمومی بیداری پیدا کر نے کی کو شش کریں ۔ جوائینٹ ڈائیرکٹرطبّی خدمات پی ۔ آنندن نے اس بات پر اپنا مقالہ پیش کیا کہ افراد و سماج کو ذہنی توازن برقرار رکھنے کے لئے زندگی کی ہر سطح پریعنی اسکول ، کالج یاجائے ملازمت مشاورت کی بنیاد پر مسائل کا حل یعنی کونسلنگ کی ضرورت ناگزیرہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سبرامنیم کی لکھی ہو ئی کتاب نفسیاتی بیماریوں کی تشخیص کا اجراء کیا گیا ۔شعبہ ضلعی ذہنی صحت ٹمل ناڈو اور مرکز عوامی صحت نمہانس ،بنگلور کے تعاون سے منعقد دو روزہ پروگرام میں صوبہ بھر سے اضلاع کے تمام نمائندے شریک رہے اور صوبہ کے ذہنی صحت پروگراموں میں سہو لت و ترقی کی حکمت عملی پر غور کیا ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں