چرنجیوی - اترکھنڈ متاثرین کے لیے ایک کروڑ کے عطیہ کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-24

چرنجیوی - اترکھنڈ متاثرین کے لیے ایک کروڑ کے عطیہ کا اعلان

مرکزی وزیر صحت کے چرنجیوی نے کہاکہ کانگریس آندھراپردیش میں تیسری مرتبہ بھی برسر اقتدار آئے گی۔ انہوں نے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو "فرقہ پرست "قراردیا۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار جنتادل یو کی این ڈی اے سے علیحدگی نریندر مودی کے فرقہ پرست ہونے کا اشار ہے۔ بعدازاں چرنجیوی نے مجادہ آزاد کے ہنمنتو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے ریاستی وزیر زراعت کنا لکشمی نارائنا کی موجودگی میں اگریلچرل پلان2013-14جاری کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائی جارہی فلاحی اسکیمات سے استفادہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ اس پروگرام میں صدر پی سی سی بوتسہ ستیہ نارائنا اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔ وجئے واڑہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب چرنجیوی نے آج اعلان کیا کہ ایم پی لیڈس فنڈس سے ایک کروڑ روپئے اور ایک ماہ کی تنخواہ چادرھم متاثرین کیلئے دئیے جائیں گے۔ چرنجیوی نے بھواجی پیٹ میںآج بعض متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی جن کے بعض رشتہ دار لاپتہ ہیں اور بعض ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے متاثرین کو تسلی دی اور ہر ممکنہ مدد کا تقین دیا۔ بعدازاں انہوں نے بتایاکہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پھنسے ہوئے یاتریوں کو مدد نہیں مل رہی ہے کیونکہ وہاں بعض رکاوٹیں ہیں۔ رکاوٹوں کو دور کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں مرکزاس تباہی کو قومی آفت قرار دینے پر غور کررہا ہے۔ سخت موسمی حالات کے باعث بچاؤ کاروائیوں میں خلل پڑ رہا ہے تاہم کارروائی جاری رہے گی۔ کتنے لوگ لاپتہ ہیں اس بارے میں ٹھیک جانکاری نہیں ہے۔ روزانہ بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر سیاحت نے اپنے مداحوں سے کہاکہ وہ چرنجیوی چیارٹیبل ٹرسٹ کو عطیات روانہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عطیات کی وصولی سے متعلق اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔ چرنجیوی نے کہاکہ وہ ہوٹل انتظامیہ سے بھی بات کریں گے اور متاثرین سے تعاون کرنے کی اپیل کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس بوتسہ ستیہ نارائنا نے جو چرنجیوی کے ہمراہ تھے کہاکہ آندھراپردیش کے یاتریوں کو واپس لانے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں جو اترکھنڈ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بچاؤ اور راحت کاری کاموں کی دیکھ بھال کیلئے وزراء کی ایک ٹیم متعین کی گئی ہے۔ دریں اثناء ضلع کرشنا کے 150 چاردھم یاتریوں، مغربی گوداوری کے 50 اور گنٹور کے 40 یاتریوں کو بحفاظت ٹرینوں کے ذریعہ واپس لایا گیا۔

Tourism minister to donate Rs 10 mn to flood victims of Uttarakhand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں