مسئلہ کشمیر - ہند و پاک مذاکرات کے لیے حریت کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-21

مسئلہ کشمیر - ہند و پاک مذاکرات کے لیے حریت کی تجویز

سری نگر۔(پی ٹی آئی) کشمیر مسئلہ پر تعطل کو سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے اعتدال پسند حریت کانفرنس نے آج اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان راست مذاکرات پر زور دیا۔ حریت کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے سری نگر میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہندوستان، پاکستان آپس میں دوستانہ تعلقات کے خواہشمند ہیں اور وہ خطہ میں امن وخوشحالی چاہتے ہیں تو انہیں کشمیر مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرات کرنی چاہئے۔ بات چیت کے اس عمل میں کشمیری قائدین کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان راست بات چیت ہوجاتی ہے تو یہ ایک انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔ میر واعظ عمر فاروق نے وزیراعظم منموہن سنگھ کے آئندہ ہفتہ کے دورہ کے پیش نظر ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جو معاشی منصوبوں کے ذریعہ حل نہیں کیا جاسکتا۔ سیاسی مسئلہ حل کرنے کیلئے سیاسی قوت ارادی کی ضرورت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں