علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور امریکی یونیورسٹی کے درمیان یادداشت مفاہمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-21

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور امریکی یونیورسٹی کے درمیان یادداشت مفاہمت

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف وسکانسن کے ساتھ طلبہ کے تبادلہ کی ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں اور اس طرح آئندہ 3سال تک دونوں یونیورسٹیاں اپنے اپنے طلبہ کا تبادلہ کریں گی۔ مسلم یونیورسٹی کے ایک سرکاری ترجمان نے بتایاکہ 10یادداشت مفاہمت پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) ضمیر الدین شاہ اور پروفیسر پال ڈیلیو سا جونےئر نے دستخط کئے جو وکانسن یونیورسٹی کے تعلیمی امور کے وائس چانسلر ہیں۔ ضمیر الدین شاہ جو فی الحال امریکہ کے دورہ پر ہیں نے اسکانسن یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا تاکہ ایک بہترین شراکت داری کیلئے تفصیلات کو قطعیت دی جاسکے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں