10/جون مکہ مکرمہ ایجنسیاں
استقبال رمضان کے سلسلہ میں خانہ کعبہ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداﷲ کی ایماء پر گورنر مکہ معظمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دینے کی سعادت حاصل کی۔ اس روح پرور تقریب میں امور حرمین شریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس‘ نائب صدر عمومی شیخ ڈاکٹر محمدالخضیم مکہ مکرمہ کے مئیر ڈاکٹر عثمان البار‘ تنظیم اسلامی تعاون کے سربراہ سعودی حکومت کے وزراء شاہی خاندان کے ارکان علماء ا کرام‘ مشائخین‘ مختلف ممالک کے سفراء کے علاوہ اہم شخصیتوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ غسل کعبہ کے دوران طواف جاری رہا‘ بڑی تعداد میں زائرین نے یہ روح پرور منظر کا مشاہدہ کیا۔ گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے طواف کعبہ اور نفل نماز ادا کرتے ہوئے عالم اسلام‘ فلسطین‘ شام اور امت مسلمہ کیلئے دعائیں کیں ۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ غسل کعبہ کی سعادت حاصل ہونے پر اﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں ‘ حکومت نے حرمین شریفین کی توسیع کیلئے اہم منصوبے تیار کئے ہیں جس سے زائرین اور معتمرین کو عبادت میں بے انتہا سہولتیں میسر آئیں گی‘ ساتھ ہی مطاف کے توسیعی منصوبے اور صحن حرم کی توسیع سے کئی لاکھ معتمرین اور حجاج استفادہ کر سکیں گے ۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں