سعودی عرب - ہندوستان کو اضافی مقدار میں تیل کی فروختگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-11

سعودی عرب - ہندوستان کو اضافی مقدار میں تیل کی فروختگی

تیل براآمد کرنے والا سرکردہ ملک سعودی عرب جولائی میں ہندوستان کو اضافی مقدار میں خام تیل فروخت کرے گا جبکہ ریفائنریز نے اضافی تیل کی مانگ کی ہے ۔ منصوبہ سے واقف صنعتی و کمپنی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اس کا مقصد ایران سے تیل کی سربراہی میں کمی کی پابجائی کرنا ہے ۔ سرکاری ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن سعودی عرب سے یومیہ 84 ہزار بیارلس تیل حاصل کرے گا جو سالانہ کنٹراکٹس کے تحت معمول کی خریداری کا دُگنا ہو گا۔ منگلور ریفائنری و پٹرو کیمیکلز لمیٹیڈ نے یومیہ 55 ہزار بیارلس تیل حاصل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم وہ یومیہ 86بیارل تیل حاصل کرے گا۔ خام تیل کے دیگر ہندوستانی خریدار سعودی عرب سے سالانہ معاہدوں کے تحت کئے گئے وعدوں کے مطابق اتنی ہی مقدار میں تیل خریدیں گے ۔ اس بات کا امکان ہے کہ دیگر ایشیائی خریدار تیل کی موجودہ مقدار بدستور حاصل کرتے رہیں گے ۔

Saudi Arabia to sell more crude to India in July

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں