پاکستان پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں - زرداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-11

پاکستان پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں - زرداری

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کے بشمول خطہ کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے کام کرے گا اور کشمیر جیسے مسائل کو پرامن طورپر حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے تیقن دیا کہ پاکستان کی سرزمین کا استعمال کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کیلئے نہیں کیا جائے گا۔ زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ سیشن سے اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ وہ چھٹی مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرنے والے پہلے صدر بن گئے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان‘ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے یہ خطاب ایک ایسے وقت کیا جب 4روز قبل ہی نو منتخبہ وزیراعظم نواز شریف نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کیلئے سرگرمی سے پیشرفت کا عزم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کشمیر کے بشمول تمام مسائل کی یکسوئی کیلئے کوشش کریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں