حج 2013 - مغربی بنگال سے 12 خادمان الحجاج کا انتخاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-16

حج 2013 - مغربی بنگال سے 12 خادمان الحجاج کا انتخاب

مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی نے امسال حج 2013ء میں عازمین کی خدمات کیلئے 12خادم الحجاج کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ دنوں ہوئے انٹرویو کے بعد خادم الحجاج کی فہرست کو سنٹرل حج کمیٹی روانہ کردیا گیا جس پر مہر لگنی باقی ہے۔ مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کے معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق خادم الحجاج کیلئے کل 35لوگوں نے درخواست دی تھی جن میں سے کل 29 لوگوں کو انٹرویو میں مدعو کیا گیا اور 12لوگوں کا سلیکشن کرکے مرکزی حج کمیٹی کو فائنل فہرست روانہ کردی گئی۔ لیکن اب تک مرکزی حج کمیٹی نے حادم الحجاج کے ان 12لوگوں کو ہری جھنڈی نہیں دیکھائی ہے۔ 3لوگوں میں نقص نکال کر واپس ریاستی حج کمیٹی بھیجا گیا جن میں محمد انتخاب عالم، محمد یوسف اور محمد حسین شامل ہیں۔ زیادہ مسئلہ محمد یوسف کے نام کا ہوگیا ہے جن کے سرکاری نوکری کی تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے۔ 31؍مئی 2013ء کو ریاستی حج کمیٹی نے مرکزی حج کمیٹی کو محمد یوسف کا سرکاری نوکری کی وضاحت تحریری طورپر ارسال کی ہے۔ خادم الحجاج کے ناموں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔ دانش عفان، کاشف ظفر، محمد غیاث الدین، ابوصالح، محمد آصف، عبدالستار، محمد انتخاب عالم، محمد یوسف، محمد حسین شامل ہیں۔ جبکہ 3لوگوں کے نام کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے مطابق ہرسال خادم الحجاج کا پورا خرچ ریاستی حکومت برادشت کرتی ہے لیکن مرکزی حج کمیٹی کی ہدایت پر خادم الحجاج کو چلایا جاتا ہے جو صحیح نہیں ہے ۔ جب خرچ ہم برداشت کرتے ہیں تو ہماری بات چلے گی اور خادم الحجاج ریاستی حکومت کے باتوں کو مانے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں